ہزارا ایکسپریس حادثہ، جاں بحق هونے والے افراد کی تعداد 40 هوگئی

حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹریفک معطل ہو گئی

ہزارا ایکسپریس حادثہ، جاں بحق هونے والے افراد کی تعداد 40 هوگئی

نواب شاہ: کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی کئی بوگیاں نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئیں جس میں جاں بحق هونے والے افراد کی تعداد 40 هوگئی جب که 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے آنے والی ہزارہ ایکسپریس سرہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حوالے سے ڈی ایس ریلوے محمود الرحمان کا کہنا تھا کہ نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹریفک معطل ہو گئی ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جب کہ ٹرین میں سوار مسافروں کا کہنا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس میں کئی مسافر سوار تھے اور حادثہ اچانک پیش آیا جس کی وجہ سے انہیں سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔