واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی مالیاتی سرگرمیوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر تک انعام کی پیشکش کردی ہے۔
پرڏيهي ميڊيا رپورٽ کے مطابق یہ انعام امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے “انصاف پروگرام” کے تحت اعلان کیا گیا ہے۔
امریکا یہ جاننا چاہتا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب اپنے جنگجوؤں، ملیشیا پراکسیز اور اتحادیوں کو فنڈز اور وسائل کیسے منتقل کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق واشنگٹن یہ بھی معلوم کرنا چاہتا ہے کہ کن مالی اداروں یا ایکسچینج ہاؤسز کے ذریعے پاسدارانِ انقلاب مالی لین دین کرتی ہے، اور اس سے منسلک کون سے کاروباری نیٹ ورک اس کی ملکیت یا اثر میں ہیں۔
0 تبصرے