حیدرآباد (پ ر) سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے میرٹ کی پامالی کی گئی ہے، اہل نوجوانوں کو فیل کرکے نااہل امیدواروں کو پاس کیا گیا جو سندھ کے نوجوانوں کے ساتھ بڑی زیادتی اور مذاق ہے، ہم نوجوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یہ اظہار Samar Haider Jatoi نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں کرپشن کا بازار گرم ہے، ہر ادارے میں کرپشن موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں سندھ کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کیا گیا ہے، غریب اور محنت کش خاندانوں کے بچے بڑی محنت اور بھاری اخراجات کے بعد تعلیم حاصل کرتے ہیں اور ڈگریاں لیتے ہیں، مگر ان کے ساتھ بڑی زیادتی کی جا رہی ہے۔
0 تبصرے