ذرائع کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ پاکستانی قیادت کے ساتھ دوبارہ دو طرفہ ملاقات کریں گے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی ایک بار پھر اسلام آباد پہنچ گئے۔
عباس عراقچی مسقط سے اسلام آباد پہنچے ہیں، جبکہ مذاکرات کے لیے تہران سے ایرانی وفد بھی پاکستان پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ پاکستانی قیادت کے ساتھ دوبارہ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی وزیرِ اعظم شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے بعد مسقط روانہ ہو گئے تھے۔
عباس عراقچی کو مسقط سے ماسکو جانا تھا مگر وہ دوبارہ اسلام آباد آ گئے ہیں۔
0 تبصرے