واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان قطر میں ہونے والا اجلاس اہم بھی ثابت ہو سکتا ہے اور شاید نہیں بھی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر راضی ہو گیا ہے، جبکہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی کم ہو رہی ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ خام تیل کی موجودہ قیمت ایران کے ساتھ تنازع سے پہلے کی سطح سے بھی کم ہے۔
0 تبصرے