اسلام آباد (ویب ڈیسک): ایران کی مجلسِ شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تعزیتی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
محمد باقر قالیباف نے ایاز صادق کے نام ایک خط میں انہیں ایران میں منعقد ہونے والی آیت اللہ علی خامنہ ای کی تعزیتی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔
آیت اللہ علی خامنہ ای کی تعزیتی تقریب 3 جولائی 2026 کو تہران میں منعقد ہوگی۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایرانی اسپیکر نے پاکستان کے عوام، اسپیکر ایاز صادق اور قومی اسمبلی کے ارکان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ پاکستان اور ایران کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری اور باہمی تعلقات کو بھی سراہا۔
بیان کے مطابق محمد باقر قالیباف نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان عزت، وقار اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
0 تبصرے