واشنگٹن (ویب ڈیسک): ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں، کیونکہ ایسی مداخلت صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دے گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ہونے والے عارضی معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے قطری ثالثوں سے مذاکرات کیے جائیں گے، جبکہ معاہدے میں شامل ایران کے منجمد اثاثوں کی واپسی پر بھی بات چیت ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قطری ثالثوں کے ساتھ مذاکرات کا امکان ہے۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ لبنان کے حوالے سے ایران کا مؤقف بالکل واضح ہے، جبکہ امریکا اپنے وعدوں پر کس حد تک عمل کرتا ہے، اس کا اندازہ مفاہمتی یادداشت کے متن سے لگایا جائے گا۔
0 تبصرے