تہران/واشنگٹن/تل ابیب (ویب ڈیسک) ایران نے اسرائیل کی جانب میزائلوں کی نئی لہر داغ دی ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنان میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکی صدر Donald Trump نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج نے ایران کے جزیرے خارگ پر مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ کے طاقتور ترین حملے کیے ہیں۔
ادھر ایران نے بھی متحدہ عرب امارات کے فجیرہ بندرگاہ پر ڈرون حملوں کی اطلاع دی ہے۔ عراق میں امریکی سفارتخانے پر میزائل حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ایران کا کہنا ہے کہ خارگ جزیرے پر امریکی بمباری کے دوران تیل کے ٹھکانے محفوظ رہے، تاہم دفاعی تنصیبات اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر 5 امریکی طیاروں کے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جرمن چانسلر نے بھی کہا ہے کہ ٹرمپ کے پاس جنگ ختم کرنے کے لیے کوئی واضح حکمتِ عملی موجود نہیں۔
0 تبصرے