اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکہ نے کراچی اور لاہور میں قائم اپنے قونصل خانوں سے امریکی عملے کو اہلِ خانہ سمیت ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، تاہم اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے کے لیے کوئی نئی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔
پاکستان میں امریکی مشن نے اپنے بیان میں مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کراچی اور لاہور میں تعینات غیر ہنگامی سفارتی عملے کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔
بیان کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بعد خطے میں ڈرون اور میزائل حملوں کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ کمرشل پروازوں کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ایران میں امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں امریکہ مخالف مظاہرے کیے گئے تھے۔
امریکی مشن کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کا خطرہ بدستور موجود ہے اور شدت پسند عناصر بغیر پیشگی اطلاع حملے کر سکتے ہیں۔
0 تبصرے