کراچی / ہنگورجا (رپورٹر)
ہنگورجا کی سیاسی، سماجی شخصیت اور گسٹا سندھ کے سابق مرکزی صدر الہرکھیو خاصخیلی انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہنگورجا کی سیاسی، سماجی اور تعلیمی شخصیت، گسٹا سندھ کے سابق مرکزی صدر الہرکھیو خاصخیلی کراچی میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم استاد الہرکھیو خاصخیلی 9 سال تک گسٹا سندھ کے مرکزی صدر رہے۔ خاصخیلی اتحاد کے مرکزی رہنما تھے اور ریٹائرڈ ملازمین کی تنظیم گریوا کے بھی مرکزی رہنما تھے۔ استاد الہرکھیو خاصخیلی گزشتہ روز ہنگورجا سے کراچی گئے تھے جہاں اچانک دل بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔ مرحوم استاد الہرکھیو خاصخیلی یوسی صفوران کے چیئرمین بشیر خاصخیلی اور ایس یو پی کراچی ڈویژن کے رہنما فتح علی خاصخیلی کے بھائی بھی تھے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ کل ادا کی جائے گی۔ہنگورجا کے قریب گاؤں سرائی سیفل خاصخیلی میں ادا کی جائے گی۔
0 تبصرے