کراچی (اسٹاف رپورٹر)
خدمتِ انسانیت کی روشن مثال، باجی پروین سعید گزشتہ 25 سال سے غریب، یتیم، بیوہ اور مسکین افراد کے لیے امید کی کرن بنی ہوئی ہیں۔ “کھانا گھر” کے پلیٹ فارم سے وہ روزانہ درجنوں ضرورت مندوں کو مفت کھانا فراہم کرتی ہیں، جب کہ سال بھر راشن، بچوں کے کپڑے، چپلیں اور دیگر ضروری اشیاء بھی تقسیم کی جاتی ہیں۔
باجی پروین سعید کے زیرِ اہتمام مختلف علاقوں میں وقتاً فوقتاً مفت میڈیکل کیمپ بھی منعقد کیے جاتے ہیں، جہاں مستحق مریضوں کو علاج، دوائیں اور طبی مشورے مفت فراہم کیے جاتے ہیں۔
علاقے کے عوام ان سے بے حد محبت کرتے ہیں اور ان کے جذبۂ خدمت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ باجی پروین سعید نے اپنی عملی کاوشوں سے ثابت کیا ہے کہ اگر نیت خالص ہو تو ایک فرد بھی پورے معاشرے میں خوشی اور سکون بانٹ سکتا ہے۔
0 تبصرے