ڈیٹنگ ایپ کے سی ای او نے ملازم کی ’بریک اپ‘ کی وجہ سے چھٹی کی ایماندار درخواست سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جو وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوربز انڈر 30 میں شامل ڈیٹنگ ایپ کے سی ای او جسویر سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنے ایک نوجوان ملازم کی چھٹی کی درخواست کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جو تیزی سے وائرل ہوگیا۔
ملازم نے ای میل میں لکھا، ’’میرا حال ہی میں بریک اپ ہوا ہے، اس لیے میں کام پر توجہ نہیں دے پا رہا۔ آج گھر سے کام کر رہا ہوں لیکن 28 سے 8 تاریخ تک مختصر وقفہ چاہتا ہوں۔‘‘
سی ای او نے اسے ’’سب سے ایماندار چھٹی کی درخواست‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’جین زی کبھی کوئی چیز فلٹر نہیں کرتی۔‘‘
سوشل میڈیا صارفین نے اس ایمانداری کی تعریف کی، جبکہ ایک صارف کے سوال پر کہ ’’کیا چھٹی منظور ہوئی؟‘‘ سی ای او نے جواب دیا، ’’فوری طور پر چھٹی دے دی۔‘‘
0 تبصرے