شاہ رخ خان اِن سے اپنے بیٹے آریان خان کو آزاد کرنے کی التجا کر رہے ہیں
بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد شاہ رُخ خان اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق زونل چیف سمیر وانکھیڑے کے درمیان ہونے والی گفتگو لیک ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں سمیر وانکھیڑے آریان منشیات کیس میں اپنے اوپر لگنے والے رشوت خوری کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں، ان پر سی بی آئی نے الزام عائد کیا کہ وہ اپنے افسران کو علم میں لائے بغیر معاملے کی جانچ پڑتال کر رہے تھے اور انہوں نے کنگ خان کے بیٹے آریان کو رہا کرنے کے لیے 25 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔
اب سی بی آئی کے سابق افسر سمیر وانکھیڑے کی جانب سے ممبئی ہائیکورٹ میں گزشتہ روز سماعت کے دوران اپنے اور شاہ رُخ خان کے درمیان ہونے والی واٹس ایپ چیٹس کے اسکرین شاٹس جمع کرائے گئے ہیں جس میں شاہ رخ خان اِن سے اپنے بیٹے آریان خان کو آزاد کرنے کی التجا کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ وائرل چیٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے سمیر وانکھیڑے کو پہلا پیغام 3 اکتوبر 2021 کو بھیجا تھا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ 'سمیر صاحب، کیا میں آپ سے چند منٹ بات کر سکتا ہوں؟ میں جانتا ہوں کہ یہ قانونی طور پر درست نہیں ہے لیکن ایک باپ کی حیثیت سے، میں آپ سے بات کرنا چاہتا ہوں، آپ نے مجھے جو معلومات فراہم کی ہیں اس کے لیے میں آپ کا شکریہ ادا نہیں کرسکتا، مجھے امید ہے کہ وہ (آریان) ایک ایسا شخص بن جائے گا جس پر آپ اور مجھے فخر ہوسکتا ہے'۔
0 تبصرے