کراچی: یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے صدر زبیر طفیل سیکریٹری جنرل (سندھ ریجن) حنیف گوہر،مرکزی ترجمان گلزارفیروز اور ممبر یو بی جی کوررکمیٹی ملک خدا بخش نے ایران پر اسرائیل کے بےرحمانہ اور بلا اشتعال حملے اور معصوم فلسطینی عوام کے خلاف جاری ظلم و ستم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔منگل کو جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں یو بی جی رہنماو ¿ں نے اسرائیل کی مسلسل جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا، جس کے نتیجے میں نہ صرف بے شمار معصوم جانیں ضائع ہو چکی ہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید اضطراب اور بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔ یو بی جی قیادت نے عالمی برادری، خاص طور پر بڑی طاقتوں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی ظلم کو روکنے کے لیے فوری اور مو ¿ثر اقدامات کریں اور فلسطینی عوام کے حقوق اور جانوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری پر اخلاقی فرض ہے کہ وہ ایسے ظلم و ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرے۔یونائٹیڈ بزنس گروپ کے صدر زبیرطفیل نے خبردار کیا کہ یہ جاری کشیدگی پورے خطے کی معاشی استحکام کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تشدد نے تجارتی راستے متاثر کیے ہیں، سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متزلزل کیا ہے اور سیاسی تناو ¿ میں اضافہ کیا ہے جو خطے کو مزید بحران کی طرف دھکیل سکتا ہے۔ یو بی جی رہنماو ¿ں نے اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ہنگامی اجلاس طلب کرے تاکہ موجودہ بحران پر غور کیا جا سکے اور اس کے پھیلاو ¿ کو روکنے کے لیے مو ¿ثر اقدامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ نازک صورتحال میں مسلم ممالک کا اتحاد انتہائی ضروری ہے تاکہ خطے کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے اور امن کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال فوری سفارتی اور معاشی اقدامات کی متقاضی ہے تاکہ اس پھیلتے ہوئے تشدد کو روکا جا سکے اور خطے کے کروڑوں معصوم افراد کے مستقبل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
0 تبصرے