گھوٹکی: ٹک ٹاکر ثمیرا ملک کی لاش برآمد، ورثاء کا قتل کا شبہ، دو افراد گرفتار

گھوٹکی: ٹک ٹاکر ثمیرا ملک کی لاش برآمد، ورثاء کا قتل کا شبہ، دو افراد گرفتار

گھوٹکی: گھوٹکی سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر ثمیرا ملک کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔ اہل خانہ کی جانب سے قتل کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ڈی ایس پی انور شیخ کے مطابق، ثمیرا ملک کی 15 سالہ بیٹی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ کچھ افراد زبردستی شادی کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے اور انہوں نے اس کی والدہ کو زہریلی گولیاں دے کر قتل کیا۔ پولیس نے ابتدائی شواہد کی بنیاد پر دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر سرونند کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ میں تشدد کے کوئی واضح آثار نہیں ملے، تاہم نمونے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں اور حتمی رپورٹ آنے پر موت کی وجہ کا تعین کیا جائے گا۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فی الحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں۔