جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

کوئی نئی جنگ شروع نہیں کریں گے بلکہ جنگیں ختم کریں گے۔ فتح کے بعد ٹرمپ کی پہلی تقریر

تازہ ترین 06th Nov 2024 355 مناظر
کوئی نئی جنگ شروع نہیں کریں گے بلکہ جنگیں ختم کریں گے۔ فتح کے بعد ٹرمپ کی پہلی تقریر

ایسی فتح امریکیوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی، ایسی سیاسی فتح تاریخ میں نہیں ملتی

امریکی صدارتی انتخابات میں فتح کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں فتح کا خطاب دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے تاریخ رقم کردی، امریکا اب نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام معاملات اب ٹھیک ہوں گے، ایسی فتح امریکیوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی، ایسی سیاسی فتح تاریخ میں نہیں ملتی، امریکا کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بناؤں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم امریکا کو پھر سے عظیم بنائیں گے، سپورٹرز کا شکریہ، آپ کے ووٹ کے بغیر کامیابی ممکن نہیں تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کوئی نئی جنگ شروع نہیں کریں گے بلکہ جنگیں ختم کریں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ