ہفتہ، 17 اکتوبر 2026
بریکنگ

کراچی: صدر صرافہ مارکیٹ کے قریب دو کروڑ بائیس لاکھ کی واردات، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

سندھ 06th Aug 2023 430 مناظر

موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے اسلحہ کے زور پر پیسوں سے بھرا بیگ چھینا،فريادی

کراچی: صدر صرافہ مارکیٹ کے قریب دو کروڑ بائیس لاکھ کی واردات ، پوليس کا کهنا تها که واردات کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کرلیا گیا. مقدمہ گولڈ شاپ کے ملازم کی مدعیت میں درج کیا گیا. فريادی کا کهنا تها که 5اگست کی شام سیٹھ یاسین نے مجھے اسکول بیگ دیا اور نجی گولڈ لیب سے نقدی رقم لانے کا کہا،میں سیٹھ یاسین کے کہنے پر اسکول بیگ میں دو کروڑ بائیس لاکھ روپے نقدی رقم لیکر آرہا تھا،موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے اسلحہ کے زور پر مجھ سے پیسوں سے بھرا بیگ چھینا ،ملزمان واردات انجام دینے کے بعد اطمنان سے فرار ہوگئے ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، فوٹیج میں ملزمان کو نقدی رقم سے بھرا اسکول بیگ چھینتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے.
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ