اتوار، 18 اکتوبر 2026
بریکنگ

کراچی: پہلی بار نومولود بچے کے دل کی کامیاب سرجری

سندھ 18th Oct 2023 271 مناظر

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی میں پہلی بار نومولود بچے کے دل کی کامیاب سرجری کی گئی

کراچی: سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی میں پہلی بار نومولود بچے کے دل کی کامیاب سرجری کی گئی، بچے کی آکسیجن لیول انتہائی کم اور رگیں کمزور تھیں۔
سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی کے ماہر امراض قلب کا کارنامہ سامنے آگیا، 26 گھنٹے کے بچے کے دل کی کامیاب سرجری کی گئی۔
لیاقت آباد نمبر 4 کے رہائشی بچے کو جناح اسپتال سے چائلڈ انسٹی ٹیوٹ منتقل کیا گیا جہاں بچے کا آکسیجن لیول انتہائی کم تھا اور اس کی رگیں بند تھیں۔
دل کے دائیں ویںٹرکل سے رگیں پھیپھڑوں میں جاتی ہیں اور بائیں ویںٹرکل سے رگیں خون فراہم کرتی ہیں لیکن متاثرہ بچے میں نظام الٹ گیا۔
آپریشن میں بیک سائیڈ اینجیو طریقہ کار کے ذریعے خون اور آکسیجن کی فراہمی بحال کی گئی۔
بچے کی ایک اور سرجری نجی اسپتال میں ہوئی، جہاں بچہ صحت یاب ہو رہا ہے۔
ڈاکٹر ارجمند شوک کارڈیالوجسٹ نے بتایا کہ سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی میں پہلی بار اس قسم کی سرجری کی گئی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ