اتوار، 18 اکتوبر 2026
بریکنگ

پاک ایران وزرائے خارجہ کی فون پر بات، کشیدگی ختم کرنے پر اتفاق

تازہ ترین 19th Jan 2024 149 مناظر

پاک ایران وزرائے خارجہ کی فون پر بات، کشیدگی ختم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ایک بار پھر ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے جس میں کشیدگی ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے درمیان رابطہ ہوا ہے، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے حالیہ کشیدگی کے خاتمے پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی ایرانی ہم منصب سے ہونے والی بات چیت سے قومی سلامتی کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ خارجہ نے بھی پاکستان اور ایران کے درمیان مثبت پیغامات کے تبادلے کی تصدیق کی تھی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ