جمعرات، 15 اکتوبر 2026
بریکنگ

پارٹی چھوڑنےکیلئے کسی کا دباؤ تھا نہ مجھے ڈرایا دھمکایا گیا: ابرار الحق

شوبز 29th May 2023 275 مناظر

میرا آئینی حق ہےکہ میں سیاست دوبارہ جوائن بھی کرسکتا ہوں لیکن فی الحال ابھی میں نےکنارہ کشی کرلی ہے۔

حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) سے علیحدگی اختیار کرنے والے گلوکار ابرار الحق نے لندن میں علیم ڈار کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام ہونے والے پروگرام میں پرفارمنس دی ہے ۔ پروگرام میں شریک مہمانوں نے ابرار الحق کی خوبصورت آواز میں گانوں سے پھرپور لطف اٹھایا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں پی ٹی آئی سے علیحدگی کے اعلان پر آبدیدہ ہونے سے متعلق گلوکار ابرار الحق کا کہنا تھا میں نے پی پی ٹی آئی میں لیڈر شپ اور کارکنان دونوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا، 13 سے 14 سال تک پی ٹی آئی کے ساتھ کام کیا مجھے سب سے محبت تھی لیکن 9 مئی والا واقعہ ہوگیا اور میں چونکہ سیاست میں ملکی خدمت کیلئے آیا تھا جس کا موقع مجھے اب فی الحال دور دور تک کہیں نظر نہیں آرہا۔ گلوکار نےکہا کہ میرا آئینی حق ہےکہ میں سیاست دوبارہ جوائن بھی کرسکتا ہوں لیکن فی الحال ابھی میں نےکنارہ کشی کرلی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ