پیر، 19 اکتوبر 2026
بریکنگ

اسکول کے زمانے میں نالائق طالبِ علم تھا: نسیم شاہ

کھیل 08th Jun 2023 572 مناظر

قومی کرکٹر نے کہا کہ ان کی والدہ ان کی رول ماڈل ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے پیسر نسیم شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ زمانہ طالبعلمی میں وہ ایک نالائق بچے تھے۔ گزشتہ روز نسیم شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر سوال و جوابات کا ایک سیشن رکھا جس کا مداحوں نے خوب فائدہ اٹھایا اور فاسٹ بولر سے ہر طرح کے سوالات کیے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نسیم شاہ نے بھی ان سوالوں کا بھرپور جواب دیا اور اسے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا۔ نسیم نے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ کراچی اور لاہور میں سے لاہور کا انتخاب کریں گے۔ قومی کرکٹر نے کہا کہ ان کی والدہ ان کی رول ماڈل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں کرکٹر نے بتایا کہ وہ اسکول میں نالائق طالب علم تھے، جواب میں نسیم نے شرارتی ایموجی بھی شیئر کیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ