جمعہ، 16 اکتوبر 2026
بریکنگ

وفاق نے بجٹ میں کراچی کے K4 منصوبے کیلئے 17 ارب سے زائد کی رقم مختص کردی

تازہ ترین 09th Jun 2023 137 مناظر

بجٹ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ K4 گریٹر واٹر سپلائی اسکیم کیلئے 17 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم مہیا کی جائے گی۔

وفاقی حکومت نے مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں کے فور منصوبے کیلئے بھی خطیر رقم مختص کی ہے۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کیا۔ بجٹ دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی میں پینے کے پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے K4 گریٹر واٹر سپلائی اسکیم کیلئے بھی رقم مختص کی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی کا دورہ کیا تھا اور پانی کے منصوبے کے فور کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ