جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

عورت سول جج کے ساتھ توہین آمیز رویے پر وکیل کو 6 ماہ قید کی سزا

تازہ ترین 24th Feb 2026 372 مناظر
عورت سول جج کے ساتھ توہین آمیز رویے پر وکیل کو 6 ماہ قید کی سزا
پشاور (ویب ڈیسک) – عورت سول جج کے ساتھ توہین آمیز رویے پر وکیل کو توہین عدالت کے کیس میں 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے رکن اسد اللہ کو سزا سنائی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم وکیل نے سول جج کو دھمکیاں دی اور نامناسب زبان استعمال کی، وکیل مبینہ طور پر من پسند فیصلہ دلوانے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔ جج نے کہا کہ ملزم کو مطمئن نہ کرنے والے جوابات اور عدالتی احکامات کے باوجود پیش نہ ہونے پر سزا سنائی گئی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ