جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے نئی تجاویز پاکستان کے حوالے کر دیں

تازہ ترین 01st May 2026 361 مناظر
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے نئی تجاویز پاکستان کے حوالے کر دیں
تہران (ویب ڈیسک) ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے نئی تجاویز کا مسودہ ثالثی کے لیے پاکستان کو ارسال کر دیا ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کا دعویٰ ہے کہ جنگ بندی مذاکرات سے متعلق نئی تجاویز جمعرات کی شام پاکستان کے حوالے کی گئی ہیں۔ اب یہ تجاویز پاکستان امریکہ کو بھیجے گا، جس کے بعد اس کا جواب دیکھا جائے گا اور پھر موصولہ جواب ایرانی حکومت کو واپس بھیجا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کے عمل میں پاکستان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ