جمعہ، 16 اکتوبر 2026
بریکنگ

ٹرمپ کی حماس کو تمام اسرائیلی یرغمالی رہا کرنے کیلئے آخری وارننگ

تازہ ترین 06th Mar 2025 465 مناظر
ٹرمپ کی حماس کو تمام اسرائیلی یرغمالی رہا کرنے کیلئے آخری وارننگ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گروپ کے رہنما غزہ نہیں چھوڑتے اور باقی اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاتا تو امریکا اسرائیل کی مدد سے حماس کو مکمل تباہ کر دے گا۔ٹرمپ نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر ایک بیان میں لکھا، ’تمام یرغمالیوں کو فوری رہا کرو اور جن لوگوں کو قتل کیا، ان کی لاشیں واپس کرو، ورنہ تمہارا خاتمہ یقینی ہے۔‘ٹرمپ نے یہ بیان چھ سابق یرغمالیوں سے ملاقات کے بعد دیا، جنہیں حالیہ جنگ بندی کے دوران رہا کیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا، ’میں اسرائیل کو اس مشن کو مکمل کرنے کے لیے ہر چیز فراہم کر رہا ہوں، اگر تم نے میری بات نہ مانی تو حماس کا کوئی بھی رکن محفوظ نہیں رہے گا۔‘انہوں نے اپنے بیان کو حماس کے لیے ’’آخری وارننگ‘‘ قرار دیا۔اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے بھی اس سے ملتا جلتا بیان دیتے ہوئے کہا، ’غزہ کے دروازے بند ہو جائیں گے اور جہنم کے دروازے کھل جائیں گے۔‘یہ دھمکیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب اسرائیل اور حماس کے درمیان ابتدائی جنگ بندی ختم ہو چکی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ