جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف کا فیصلہ

تازہ ترین 10th Jun 2025 404 مناظر
مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف کا فیصلہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) – مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بجٹ تقریر کے مطابق، سالانہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے آمدنی رکھنے والے افراد کے لیے انکم ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے کم کر کے صرف 1 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح 12 لاکھ سالانہ آمدنی والوں کے لیے قابلِ ادا ٹیکس کی رقم 30 ہزار روپے سے کم کر کے 6 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وہ افراد جن کی سالانہ تنخواہ 22 لاکھ روپے تک ہے، ان کے لیے کم از کم ٹیکس کی شرح 15 فیصد کے بجائے 11 فیصد کرنے کی تجویز شامل ہے۔ جبکہ 22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے سالانہ آمدنی رکھنے والے تنخواہ دار افراد کے لیے انکم ٹیکس کی شرح 25 فیصد سے کم کر کے 23 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ