اتوار، 18 اکتوبر 2026
بریکنگ

عمرکوٹ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ پر صوبائی وزیر سردار شاہ نے نوٹس لیا

سندھ 25th Jan 2026 497 مناظر
عمرکوٹ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ پر صوبائی وزیر سردار شاہ نے نوٹس لیا

آٹے کی اضافی قیمتوں پر قابو پایا جائے اور عوام کو سستا اور معیاری آٹا فراہم کیا جائے: سید سردار شاہ

عمرکوٹ (کانجی مل ) صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کا ضلع عمرکوٹ میں آٹے کی غیر قانونی اور اضافی قیمتوں پر سخت نوٹس، صوبائی وزیر سندھ سید سردار علی شاہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کو سخت ہدایات جاری کی گئیں کہ پورے ضلع میں آٹے کی اضافی قیمتوں پر قابو پایا جائے اور عوام کو سستا اور معیاری آٹا حکومت کی مقررہ قیمتوں پر فراہم کیا جائے۔ صوبائی وزیر سندھ سید سردار علی شاہ کے نوٹس کے بعد ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کی جانب سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو سختی سے پابند کیا گیا ہے کہ کل سے تمام شہروں میں چھاپے مارے جائیں اور آٹے کی مناسب قیمتوں پر فروخت کی رپورٹ پیش کی جائے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ