اتوار، 27 ستمبر 2026
بریکنگ

پسند کی شادی کی اجازت نہ ملنے پرلڑکی نے خودکشی کرلی

سندھ 13th Jul 2023 256 مناظر

اہل خانہ کی جانب سے پسند کی شادی کرنے کی مخالفت پرنوجوان لڑکی نے دلبرداشتہ ہوکرخود کشی کرلی

کراچی: ڈاکس کےعلاقے میں اہل خانہ کی جانب سے پسند کی شادی کرنے کی مخالفت پرنوجوان لڑکی نے دلبرداشتہ ہوکرخود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کے علاقے مچھر کالونی صدیق اکبر مسجد کے قریب گھر سے ایک لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ متوفیہ لڑکی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفیہ کی شناخت 17 سالہ عائشہ دخترالیاس کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او ڈاکس پرویزسولنگی کے مطابق متوفیہ لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی لیکن اس کے گھروالے مخالفت کررہے تھے جس پرلڑکی نے دلبرداشتہ ہوکرخود کشی کرلی۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ