مورو: دو سال قبل شادی کرنے والی خاتون مبینہ طور پر گھر سے سونا اور نقدی لے کر فرار
مورو شہر کی دستگیر کالونی کے رہائشی اشرف گجر سے دو سال قبل شادی کرنے والی خاتون مبینہ طور پر گھر سے تین تولے سونے کے زیورات اور 12 لاکھ روپے نقد لے کر فرار ہوگئی، جس کے بعد گھر والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ واقعے کی رپورٹ مورو تھانے میں درج کرادی گئی ہے۔
اشرف گجر کے مطابق اس نے دو سال قبل حیدرآباد میں افشاں دختر مرحوم عبدالرحمان قریشی سے شادی کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ افشاں کی اس سے قبل بھی دو شادیاں ہوچکی تھیں، جن سے طلاق کے بعد ان کے بچے اپنے والد کے ساتھ رہتے ہیں۔
اشرف گجر نے الزام عائد کیا کہ دو سال بعد اس کی اہلیہ گھر سے تین تولے سونے کے زیورات اور 12 لاکھ روپے نقد لے کر فرار ہوگئی، جس کے بعد سے اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
اشرف گجر کے مطابق انہیں معلوم ہوا ہے کہ ان کی اہلیہ اپنے بھائی عبدالستار قریشی کے پاس رہائش پذیر ہے۔ انہوں نے اس معاملے پر عبدالستار قریشی سے بھی شکایت کی، تاہم ان کے بقول انہیں کوئی داد رسی نہیں ملی۔