مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، نئی مردم شماری کی متفقہ طور پر منظوری
اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ گئی۔
اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس هوا جس میں نئی مردم شماری کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔وزیراعظم ہاؤس میں ہوئے اجلاس میں 4صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور ادارہ شماریات سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی، اجلاس میں نئی مردم شماری سے متعلق بهی غور کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ گئی۔بعدازاں کونسل نے متفقہ طور پر مردم شماری کی منظوری دے دی۔