جمعرات، 15 اکتوبر 2026
بریکنگ

بالی ووڈ والوں کے پاس کاپی کے سوا کچھ نہیں بچا: نادیہ خان

شوبز 24th Nov 2025 562 مناظر
بالی ووڈ والوں کے پاس کاپی کے سوا کچھ نہیں بچا: نادیہ خان
کراچی (ویب ڈیسک): ٹیلی ویژن میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے بالی ووڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری اب مکمل طور پر بیرونی مواد کی کاپی پر چل رہی ہے۔ اپنے پروگرام میں فلم "چوہدری" کی پروڈیوسر نیہا لاج سے گفتگو کرتے ہوئے نادیہ نے کہا کہ 2022 میں بننے والی پاکستانی فلم کی کہانی کو اب بالی ووڈ سنجے دت کے ذریعے دوبارہ پیش کر رہا ہے، جو سیدھی سادی کاپی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پر بین الاقوامی مواد کا جنون سوار ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ انڈسٹری کی اپنی تخلیقی صلاحیت ختم ہوچکی ہے۔ نہ معیاری فلمیں بن رہی ہیں اور نہ ہی اچھے گانے سامنے آرہے ہیں۔ نادیہ خان نے کہا کہ بھارتی سینما کے پاس اب حب الوطنی پر مبنی فلمیں بنانے کی ہمت بھی نہیں رہی، کیونکہ بھارتی عوام خود ایسی فلموں پر طنز کرنے لگے ہیں۔ اسی لیے اب لیاری جیسے پاکستانی موضوعات سامنے لائے جا رہے ہیں۔ نادیہ خان نے چوہدری اسلم کی شخصیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ وقار اور خوداعتمادی کی علامت تھے۔ سنجے دت ایک بہترین اداکار ہیں، لیکن ظاہری شخصیت کے اعتبار سے وہ چوہدری اسلم کے قریب بھی نہیں پہنچ سکتے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ