ہفتہ، 26 ستمبر 2026
بریکنگ

آن لائن حج پورٹل پر رجسٹریشن کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی

پاکستان 30th Jun 2026 278 مناظر
آن لائن حج پورٹل پر رجسٹریشن کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک): آن لائن حج پورٹل پر رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق وزیرِ اعظم کی ہدایت پر حج اخراجات کی آن لائن ادائیگی کا نظام بھی تیار کر لیا گیا ہے، جس کے تحت ون لنک کے ذریعے گھر بیٹھے حج کی رقم جمع کرانا ممکن ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ رجسٹریشن سے لے کر ادائیگی تک پورا حج نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگا۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی گھر بیٹھے حج کی رجسٹریشن کرا سکیں گے اور آن لائن ادائیگی کی سہولت سے بھی استفادہ کر سکیں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ