ہفتہ، 17 اکتوبر 2026
بریکنگ

اللہ تعالی نے شہبازشریف کو جھوٹے مقدمے میں عزت سے سرخرو فرمایا؛ مریم اورنگزیب

تازہ ترین 19th Nov 2023 473 مناظر

اللہ تعالی نے شہبازشریف کو جھوٹے مقدمے میں عزت سے سرخرو فرمایا؛ مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا آشیانہ اقبال ریفرنس میں شہبازشریف کی بریت پر اظہار تشکر, ان کا کهنا تها که اللہ تعالی نے شہبازشریف کو جھوٹے مقدمے میں عزت سے سرخرو فرمایا
شہباز شریف کی بریت پر پورے پاکستان، پارٹی قیادت اور کارکنوں کو مبارک ہو شہبازشریف کو سیاسی انتقام کی خاطر اس جھوٹے مقدمے میں ملوث کیاگیا تھا
شہبازشریف کو بے گناہ ہونے کے باوجود جیل اور عقوبت خانوں میں بند رکھا گیا صاف پانی میں بلا کر آشیانہ کیس میں گرفتار کرلیاگیا تھا
جھوٹے مقدمات میں بریت بے گناہ شہبازشریف کے صبر کا انعام ہے، الحمدللہ آج عوام کو پتہ چل رہا ہے کہ کس طرح شہباز شریف کو گرفتار کرنے کے لئے جھوٹے مقدمات بنائے گئے
جھوٹے مقدمات بنا کر ملک اور عوام کا وقت اور پیسہ ضائع کیا گیا احتساب کے نام پر انتقام لیا گیا
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ