ہفتہ، 26 ستمبر 2026
بریکنگ

خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست مسترد

تازہ ترین 29th Nov 2023 273 مناظر

خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست مسترد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سیشن عدالت کے جج نے دھمکی کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست خارج کر دی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں میں سول جج محمد مرید عباس نے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت کی، پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل مکمل کر لیے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔
سول جج مرید عباس نے فیصلے میں کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں بری ہونے کے حقدار نہیں ہیں۔
اس کے علاوہ عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ