اتوار، 18 اکتوبر 2026
بریکنگ

ژوب: فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے

تازہ ترین 22nd Jan 2024 337 مناظر

ژوب: فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی (ویب ڈیسک) ژوب میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے سمبازہ سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے جب کہ علاقے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ