بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

شہزاد اکبر لندن میں مبینہ تیزاب گردی سے زخمی

تازہ ترین 27th Nov 2023 391 مناظر

شہزاد اکبر لندن میں مبینہ تیزاب گردی سے زخمی

لندن (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے دور میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مجھ پر نامعلوم افراد نے تیزاب سے حملہ کیا۔ شہزاد اکبر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ گزشتہ رات مجھ پر حملہ ہوا، نامعلوم افراد نے مجھ پر تیزاب پھینکا، حملہ برطانیہ میں میری رہائش گاہ پر کیا گیا، جہاں میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور ایمرجنسی سروسز بروقت پہنچ گئیں، شکر ہے میرا خاندان اور بچے محفوظ رہے تاہم مجھے کچھ چوٹیں آئیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ