ہفتہ، 17 اکتوبر 2026
بریکنگ

ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں، کون کرے گا ایسے عدل کا احترام؟نواز شريف

تازہ ترین 17th May 2023 285 مناظر

ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں، کون کرے گا ایسے عدل کا احترام؟

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے چیف جسٹس عمر عطابندیال کے ریمارکس پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ بیٹے سے چند ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر مجھے نااہل کروا کر جیل پھینک دیا گیا اور دوسری طرف ایک ثابت شدہ کرپٹ کو صادق اور امین قراردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں، کون کرے گا ایسے عدل کا احترام؟ واضح رہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کےبعد سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر چیف جسٹس نے عمران خان کو دیکھ کر کہا تھا ’ویلکم خان صاحب! آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔‘
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ