جسقم کا سندھ کی ممکنہ تقسیم کے خلاف 8 نومبر کو کراچی اور 15 نومبر کو لاڑکانہ میں ریلیوں کا اعلان
سکھر : جئے سندھ قومی محاذ (شہید بشیر خان) نے 8 نومبر کو کراچی اور 15 نومبر کو لاڑکانہ میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جسقم کے چیئرمین ڈاکٹر نیاز کالانی نے کہا کہ سندھ کی ممکنہ تقسیم کے خلاف قوم متحد ہوچکی ہے، ہر سندھی نے بتادیا ہے کہ نئے صوبے اور انتظامی یونٹس کسی صورت قبول نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کی تقسیم اور انتظامی یونٹ سے متعلق اعلان واپس لینے تک جدوجہد جاری رہے گی۔