ہفتہ، 17 اکتوبر 2026
بریکنگ

پی ٹی آئی کا کے پی میں الیکشن کی تاریخ کیلئے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنیکا فیصلہ

پاکستان 04th Apr 2023 77 مناظر

وکیل گوہر علی نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں کل رٹ دائرکی جائےگی

پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں بھی الیکشن کے انعقاد کیلئے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے وکیل گوہر علی نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں کل رٹ دائرکی جائےگی، عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کرنے کیلئے تحریک انصاف نے ہدایات جاری کردی ہیں، عدالت سے درخواست کی جائے گی کہ جس طرح پنجاب کیلئے الیکشن کی تاریخ دی اسی طرح خیبرپختونخوا میں بھی تاریخ دی جائے۔ گوہرعلی نے کہا کہ آئین کے تحت 90 دن کے اندر انتخابات ضروری ہیں، عدالت عظمیٰ نے انتخابات کی تاریخ دی جس پر ہائی کورٹ نے درخواست نمٹادی تھی۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ