جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

امن قائم کرنے میں ناکامی پر حکمران گھر جائیں: راشد محمود

سندھ 11th Feb 2026 273 مناظر
امن قائم کرنے میں ناکامی پر حکمران گھر جائیں: راشد محمود
بدین (رپورٹر) جمعیت علمائے سندھ کے جنرل سیکریٹری مولانا راشد محمود سومرو نے بدین میں جمعیت علمائے طلبہ ونگ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور سندھ کے حکمران چور دروازے سے آئے ہیں اور امن قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں، اس لیے انہیں گھر واپس چلے جانا چاہیے۔ مولانا سومرو نے ایم کیو ایم اور پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے سندھ میں ڈاکو راج اور نوجوانوں کے قتل و غارت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی آزادی کا تصور یورپی انداز کا نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسلام میں اس کا ایک الگ اور واضح تصور موجود ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے محتاط اور سمجھداری سے استعمال کا مشورہ دیا اور کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے کرپٹ حکمرانوں کو بے نقاب کیا جائے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ