ہفتہ، 17 اکتوبر 2026
بریکنگ

اسکول طالبہ کے ساتھ اسلحے کے زور پر مبینہ اجتماعی زیادتی

تازہ ترین 19th Jul 2023 338 مناظر

تین ملزمان نے اسلحے کے زور پر اسکول کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

وفاقی دارالحکومت میں زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا، جس میں تین ملزمان نے اسلحے کے زور پر اسکول کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اسلام آباد تھانہ شالیمارکی حدودمیں اسلحہ کی نوک پر تین افراد نے طالبہ کے ساتھ زیادتی کی جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ متاثرہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی سمرن اسکول کے لیے گھر سے نکلی، سنیاڑی گاں میں اسلحہ کی نوک پر تین لڑکوں نے نازیبا حرکات کیں اورجنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ والدہ کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا تاہم پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ