ہفتہ، 26 ستمبر 2026
بریکنگ

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایک دن میں 3 مقدمات نمٹائے

پاکستان 19th Sep 2023 335 مناظر

قاضی فائز عیسیٰ نے معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت شروع کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت شروع کردی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آج سے معمول کے مقدمات کی سماعت شروع کردی، ان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 میں سے 3 مقدمات کو خارج کردیا۔ سپریم کورٹ نے سروس میٹرز میں پاکستان پوسٹ کی درخواست خارج کر دی، قتل کیس میں ضمانت مسترد کرنے کی درخواست واپسی کی بنیاد پر خارج کر دی گئی۔ سی ڈی اے لینڈ ڈپارٹمنٹ کے کیس میں ملزم کی گرفتاری سے قبل ضمانت منظور کر لی گئی جبکہ بحالی کے لیے دائر اپیل میں وکیل کی استدعا پر دو ہفتے کا وقت دیا گیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ