پیر، 19 اکتوبر 2026
بریکنگ

مالکن کے تشدد کا نشانہ بننے والی رضوانہ کی حالت انتہائی تکلیف دہ

تازہ ترین 30th Jul 2023 325 مناظر

رضوانہ اچانک طبیعت بگڑگئی، اس کے اعضاء فیل ہونے لگتے ہیں۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کے سول جج کی اہلیہ کے مبینہ تشدد سے زخمی ہونے والی لڑکی کی حالت تشویشناک ہے۔ لاہور جنرل ہسپتال میں زیر علاج رضوانہ کی طبیعت آج صبح خراب ہونے پر میڈیکل بورڈ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ لاہور جنرل ہسپتال کے پرنسپل کے مطابق بچی کے پھیپھڑوں میں انفیکشن ہے جس کے باعث اسے سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔ بچی کو آئی سی یو میں آکسیجن پر رکھا جائے گا۔ پروفیسر الفرید ظفر کا مزید کہنا تھا کہ شدید تشدد کی وجہ سے لڑکی کو نفسیاتی مسائل کا سامنا ہے، کبھی لڑکی کی حالت بہتر ہوتی ہے اور کبھی بگڑ جاتی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ