جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

کینسر کے علاج کے دوران حنا خان میں ایک اور بیماری کا پتہ چلا

شوبز 08th Sep 2024 310 مناظر
کینسر کے علاج کے دوران حنا خان میں ایک اور بیماری کا پتہ چلا

حنا خان نے مداحوں کے نام ایک پوسٹ میں انکشاف کیا کہ انہیں میوکوسائٹس کی تشخیص ہوئی ہے

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان کو چھاتی کے کینسر کے علاج کے دوران میوکوسائٹس کی تشخیص ہوئی ہے۔ حنا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے مداحوں کے نام ایک پوسٹ میں انکشاف کیا کہ انہیں میوکوسائٹس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ کیموتھراپی کا ایک اور سائیڈ ایفیکٹ میوکوسائٹس ہے، اگرچہ میں اس کے علاج کے لیے ڈاکٹرز کے مشورے پر عمل کر رہی ہوں، تاہم اگر آپ میں سے کوئی اس مرض سے گزرا ہے یا اس کا علاج جانتا ہے تو تجویز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بیماری میں کھانا پینا بہت مشکل ہو جاتا ہے، میں ٹھیک سے کھا بھی نہیں سکتا، آپ کے بتائے گئے علاج سے میری مدد ہو گی۔ حنا خان کی پوسٹ پر مداحوں نے جہاں ان کے گھریلو علاج بتائے وہیں ان کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ