پیر، 19 اکتوبر 2026
بریکنگ

کراچی: شاہراہ فیصل پر واقع پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی

سندھ 21st Mar 2025 306 مناظر
کراچی: شاہراہ فیصل پر واقع پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی
کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر واقع پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی، فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ شاہراہ فیصل پر واقع کاوش پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد ریسکیو 1122 کا ریسکیوآپریشن جاری ہے۔ کاوش پلازہ کے مکین چھت پر چڑھ گئے، جنہیں جلد ریسکیو کر لیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ دوسری منزل پر رکھے ہوئے جنریٹر میں لگی جس کے بعد دھواں پھیلنے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ