جمعرات، 15 اکتوبر 2026
بریکنگ

ایم کیو ایم اگر کراچی کو وفاق کے حوالے کرنا چاہتی ہے تو قومی اسمبلی میں قرارداد لائے: سندھ حکومت کی ترجمان

سندھ 28th Jan 2026 622 مناظر
ایم کیو ایم اگر کراچی کو وفاق کے حوالے کرنا چاہتی ہے تو قومی اسمبلی میں قرارداد لائے: سندھ حکومت کی ترجمان
کراچی: سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ اگر ایم کیو ایم کراچی کو وفاق کے حوالے کرنا چاہتی ہے تو اس کے لیے قومی اسمبلی میں قرارداد لائے۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ جاوید نے کہا کہ گل پلازا سانحے پر اگر جوڈیشل کمیشن کی ضرورت پیش آئی تو ضرور قائم کیا جائے گا، تاہم بلیک میلنگ کے ذریعے جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جائے گا۔ یہ ضروری نہیں کہ اپوزیشن کی ہر خواہش پوری کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کیا جائے تو قومی اسمبلی میں اس حوالے سے قرارداد پیش کرے۔ انہوں نے ایم کیو ایم سے سوال کیا کہ جب بلدیہ فیکٹری میں آگ لگی تھی تو اس وقت ہمیں بھی شکوک تھے، اور اس واقعے میں ایم کیو ایم پر الزامات عائد کیے گئے تھے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ