نندی پور اور گڈو پاور پلانٹس کی نجکاری کو مسترد کرنے کا فیصلہ
نندی پور اور گڈو پاور پلانٹس کی نجکاری کو مسترد کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نندی پور اور گڈو پاور پلانٹ کی نجکاری کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجکاری کمیشن کے ذرائع کے مطابق گیس سیکٹر کے گھومتے ہوئے قرضے کو کم کرنے کے لیے پاور پلانٹس کے حصص پی ایس او کو دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹس کے شیئرز پی ایس او کو ملنے سے گیس سیکٹر کے گردشی قرضے میں 100 ارب روپے کی کمی ہو جائے گی، اربن کا کنٹرولنگ سٹیک پی ایس او کو دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نندی پور اور گڈو پاور پلانٹس کو نجکاری کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت پاور پلانٹس کے شیئرز سوئی گیس کمپنیوں کو دے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی، پیٹرولیم اور نجکاری کمیشن نے پاور پلانٹس کو نجکاری کی فہرست سے نکالنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے تاہم پاور پلانٹس کو نجکاری کی فہرست سے نکالنے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے مشروط ہے۔