ہفتہ، 26 ستمبر 2026
بریکنگ

وفاقی وزرا کی فضل الرحمان سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی اپیل

تازہ ترین 14th May 2023 161 مناظر

کارکن پر امن ہیں اور پر امن احتجاج ہوگا، ہمارے کارکن ایک گملہ یا پودا بھی نہیں توڑیں گے: مولانا فضل الرحمان

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزرا نے مولانا فضل الرحمان سےسپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنےکی اپیل کی۔ اس حوالے سے اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ کچھ روز قبل بھی ملک میں حالات خراب ہوئے لہٰذا وفاقی حکومت چاہتی ہے پی ڈی ایم ڈی چوک پر احتجاج کرے۔ وفاقی وزرا کی اپیل پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہم اعلان کرچکے ہیں فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا، ملک بھرسےقافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوچکے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن پر امن ہیں اور پر امن احتجاج ہوگا، ہمارے کارکن ایک گملہ یا پودا بھی نہیں توڑیں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے عدالتی رویے کے خلاف کل سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ