ہفتہ، 26 ستمبر 2026
بریکنگ

اسٹیٹ بینک کا سود کی شرح 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

تازہ ترین 16th Jun 2025 293 مناظر
اسٹیٹ بینک کا سود کی شرح 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) – اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، مئی 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح 3.5 فیصد رہی، جو اندازوں کے مطابق معمولی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ توقع ہے آئندہ مالی سال میں افراطِ زر کی شرح میں استحکام آئے گا۔ اسٹیٹ بینک کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ معیشت کی رفتار میں بہتری دیکھی جا رہی ہے، اور امکان ہے کہ اگلے مالی سال میں ترقی کی شرح مزید بہتر ہو گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ