اتوار، 18 اکتوبر 2026
بریکنگ

"شہید بے نظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی فراہم کرکے قومی دفاع کو مضبوط کیا"آصف علی زرداری

تازہ ترین 06th Sep 2023 416 مناظر

قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام دے کر ملکی دفاع کو یقینی بنایا

کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی فراہم کرکے قومی دفاع کو مضبوط کیا۔ یوم دفاع کے موقع پر جاری بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام دے کر ملکی دفاع کو یقینی بنایا جب کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی دے کر ملکی دفاع کو مضبوط کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کوئی دشمن ہم پر حملہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، مضبوط دفاع، آئین کی پاسداری اور با اختیار پارلیمنٹ ہی ملکی سلامتی کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کی خوبصورت وادیوں کو دشمن دہشت گردوں سے پاک کرنا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ